ڈاکٹر افتخار راجہ

About Me

صاحبو ہم اب بھی پاکستانی ہیں، البتہ ساکن اطالیہ ہیں، پاکستانیوں کے بقول اٹالین ہوچکا ہوں اور اٹالینز کے بقول پرانا پاکستانی جو اب ناقابل تبدیلی ہے، مذہباُ مسلمان ہوں باوجود اس کے کہ ہر الٹا کام اسلام کے نام پر کرتا ہوں، مسلمان غیرمسلم اور غیر مسلم پکا مسلمان سمجھتے ہیں، تعلیم معالجات کی حاصل کی اور پاکستان میں ہتھوپیتھک طریقہ علاج کے ماہرین میں شامل ہوتا تھا، ادھر اٹلی میں غم روزگار نے ہر وہ پیشہ اپنانے کو مجبور کیا کہ پاکستان میں نیچ سمجھا جائے، ترکھان سے لیکر رنگساز، منشی سے لیکر، اسکول ماشٹر اور پھر یار دکان بڑھا گئے، ایک ٹریول ایجنسی قائم کرلی اور یار لوگ اس چھوٹے سے 32 فٹ کے دفتر میں قید ہوگئے، البتہ یہ فائدہ ہوا کہ اب لوگ روتے ہوئے نہیں آتے البتہ روتے ہوئے جاتے ہیں کہ لوجی کرلو گل اس نے تو ہمیں لوٹ ہی لیا ہے۔ خیر سے بال بچے دار ہیں البتہ سر پر بال کم ہیں ہیں۔

Interests

My Blogs

Team Members

ہم اور ہماری دنیا  
In Italia